If you want to learn Forex Trading Business in Urdu, please visit

http://www.urduforexguide.com

Thursday, July 28, 2011

Terminal Window of Meta Trader 4 ٹرمینل ونڈو

ٹرمینل ونڈو(Terminal Window)
یہ بھی سوفٹ وئیر كا ایك اہم ٹول بار ہے-  اس کو ٹرمینل ونڈو كہتے ہیں- جب  ہم كوئی آرڈر دیتے ہیں تو وہ اس نیچے والی ونڈو میں آجاتا ہے- اس كی مدد سے ہم دیكھ سكتے ہیں كہ ہمارے اكاٶنٹ كا موجودہ بیلنس كیا ہے- ہمیں اوپن ٹریڈز میں كتنا منافع یا نقصان ہو رہا ہے- ہماری كتنی اوپن ٹریڈز ہیں-   اس كی مدد سے اپنی تمام closed trades بھی دیكھ سكتے ہیں-  اب ہم اس كی تفصیل دیكھتے ہیں اور اس كی مدد سے مندرجہ ذیل معلومات لے سكتے ہیں یا كمانڈز دے سكتےہیں-
ٹریڈ ونڈو   اس میں موجودہ اكاونٹ بیلنس٬ موجودہ اكوئٹی٬ مارجن یوزڈ٬ فری مارجن اور مارجن لیول  معلوم ہوتا ہے جیسا كہ نیچے تصویر میں نظر آرہا ہے-
بیلنس : 153.42 ڈالرز موجودہ بیلنس ہے- موجودہ بیلنس سے مراد یہ ہے كہ فرض كریں ہم نے 100$  سے اكاونٹ اوپن كیا پھر ٹریڈز كیں جن میں 53.42$   كا نفع ہوا
 اور یوں موجودہ بیلنس(ہماری پہلی انویسٹمنٹ جمع منافع)100 + 53.42 = 153.42$  ہوا-
اكوئٹی- اس سے مراد موجودہ بیلنس   جمع /نفی موجودہ ٹریڈز كانفع/ نقصان ٬ جیسا كہ آپ اوپر دیكھ سكتے ہیں - ہماری اوپن ٹریڈ اس وقت1.24$ نقصان پر ہے تو
ہماری موجودہ اكوئٹی 1.53.42-1.24 = 152.18 $     ہے-
مارجن: اس سے مراد ہماری موجودہ اوپن ٹریڈ كے لئے استعمال شدہ مارجن ہے- ہم جب بھی كوئی ٹریڈ كرتے ہیں تو بروكر ہمارے بیلنس سے كچھ  مارجن بطور ضمانت نكال لیتا ہے جوكہ ہر بروكر كا لیورج كے مطابق ہوتا ہے- جیسا كہ اوپر ہم نے   0.10   لاٹ  EURUSD خریدا جس كے لئے 1.37$ بطور مارجن استعمال ہوا-
فری مارجن:  ہمارے استعمال شدہ مارجن كے بعد مزید ٹریڈز كرنے كے لئے ہمارے پاس جو مزید مارجن موجود ہے-

0 comments:

Post a Comment